اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد کے گلے میں تختی ڈال کر تصویر جاری کرنے میں ملوث اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اکبر ناصر نے صالح محمد کی تصویر جاری کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے میں ملوث اہلکاروں کوتا حکم ثانی معطل کردیا ہے۔ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی آپریشنز کو معاملیکی انکوائری کا حکم دیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر ایم این اے صالح محمد کیگن مینوں نے فائرنگ کی تھی جس کے بعد پولیس نے صالح محمد اور ان کے دو گن مینوں کو گرفتار کرلیا تھا۔