منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں حکومت کی مرضی کی چیزیں شامل کی جارہی ہیں،تحریک انصاف کا الزام

datetime 22  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اب تک عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ جاری نہیں کیا اور اس فیصلے میں تبدیلی کرکے حکومت کی مرضی کی چیزیں شامل کی جارہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بند کمروں میں فیصلے کرنے کا زمانہ گزر گیا، ملک کے مقبول ترین لیڈر کو نا اہل کیا گیا

جس پر عوام نے عمران خان سے اپنی محبت کااظہار کیا، پارٹی کی کوئی اپیل نہیں تھی اور پورے ملک میں لوگ نکلے، کل سب سے پہلے کوئٹہ ، گلگت بلتستان اور دیامر میں احتجاج ہوا، راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی ، سکھر ، گوجرانوالہ کس شہر میں لوگ باہر نہیں نکلے۔انہوں نے کہا کہ قومی لیڈر کو سیاسی دھارے سے باہر کرنیکا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے، چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ ملک کے عوام نے مسترد کردیا، فیصلے کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔انہوںنے کہاکہ 24 گھنٹے سے زیادہ گزر گئے ،الیکشن کمیشن کا فیصلہ جاری نہیں ہوا، ابھی تک الیکشن کمیشن نے فیصلے کی کاپی نہیں دی، اگر آپ کے پاس فیصلہ موجود نہیں تو آپ نے کیا سنایا ہے؟ فارن فنڈنگ کیس میں بھی الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر فیصلہ جاری کیا، اس فیصلے میں بھی تبدیل کی جارہی ہے اور حکومت کی مرضی کی چیزیں شامل کی جارہی ہیں، سازشیں بند کمروں سے باہر نہیں آ پارہیں، سازشیں جب بھی باہر آئیں تو سازشوں اور سازشیوں کو گلے سے پکڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن سے پہلے بھی کوئی امید نہیں تھی، ان کا نشانہ صرف عمران خان ہے تاہم یہ عمران خان کا نہیں پاکستان کے 22کروڑ عوام کا مسئلہ ہے، آج پاکستان میں انقلاب کی ابتدا ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…