ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سامان باندھنے اور ملک چھوڑنے کا وقت آ گیا، شاہ رخ جتوئی کی رہائی پر فنکار جذباتی ہوگئے

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو دیگر ملزمان سمیت بری کر دیا ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اداکار ہارون رشید نے شاہ رخ جتوئی کی بریت پر کہا ہے کہ

سامان باندھنے اور ملک چھوڑنے کا وقت آگیا ہے، آپ میں سے جو نوجوان پڑھے لکھے اور پرعزم ہیں، برائے مہربانی اپنے بچوں کی خاطر اگر موقع ملے تو باہر نکل جائیں۔فلم مولا جٹ کی ہیروئن مکھو نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب طاقت کا کھیل ہے۔اسی طرح معروف رائٹر خلیل الرحمن قمر نے بھی اس کیس کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک دن تمہارا قتل ہا تھا شاہ زیب، آج انصاف کا خون ہو گیا۔اداکارہ ماورہ حسین نے شاہ زیب قتل کیس کے فیصلے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے حیرت انگیز اور شرمناک قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا۔منگل کو جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ملزم کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ فریقین کا پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا ہے اور ملزمان کا دہشت پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ قتل کے واقعہ کو دہشت گردی کا رنگ دیا گیا۔عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا۔عدالتی فیصلے کے بعد ملزمان کے وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتول کے ورثا کے ساتھ صلح ہو گئی تھی اور مدعی اور لڑکے کے والد اورنگزیب انہوں نے بیان دیا تھا کہ میں دل سے اور بغیر کسی جبر کے معاف کرتا ہوں جبکہ ان کی بیگم بھی گواہ تھی۔

انہوں نے کہاکہ سب ہی نے کہا کہ ہماری صلح ہو گئی ہے لہٰذا ملزم کو بری کیا جائے کیونکہ اس میں کوئی عذر نہیں اور اسلام بھی اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ معاملات کو الجھانے کے بجائے اسے خوشگوار انداز میں صلح کر لی جائے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تمام ملزمان کو انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں بری کیا ہے،

مقتول کے ورثا کے راضی نامے کو ہائی کورٹ نے تسلیم کر لیا تھا اور 302 سے استثنیٰ دیا تھا۔ملزم کے وکیل نے کہا کہ 7-اے ٹی اے میں دہشت گردی پھیلانے کا مواد ہونا چاہیے، اس میں دہشت گردی پھیلانے کا کوئی عنصر تھا ہی نہیں، آدھی رات کو بچوں کا جھگڑا ہوتا ہے اور اس جھگڑے کے شاخسانے میں شاہ زیب کو دو گولیاں لگتی ہیں لہٰذا اس میں کوئی دہشت گردی کا عنصر نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ 7-اے ٹی اے میں چونکہ دفع چھ کے کسی بھی مندرجات کا اطلاق نہیں ہوتا اس لیے اس دفع کے تحت انسداد دہشت گردی کی سزا کو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ انصاف کا بول بالا ہوا ہے، صلح اور امن آشتی ہونی چاہیے، دونوں خاندانوں کے بہت اچھے تعلقات ہو گئے ہیں۔ملزم شاہ رخ جتوئی کی جانب سے فتح کا نشان بنانے کے حوالے سے ملزم کے وکیل نے کہا کہ بچہ اس وقت 18سال کا تھا اور شاہ رخ نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ وکٹری کا نشان بنانا میرا بچپنا تھا اور میرا خیال ہے کہ اگر 17-19سال کی عمر کے بچے اس طرح کی حرکت کر جائیں تو انہیں اصلاح کا موقع دینا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…