اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین (این این آئی)ٹی20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔برسبین میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام کا موقع فراہم کیا۔

اوپنرز حیدر علی اور شان مسعود نے ٹیم کو 29 گیندوں پر 49رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد حیدر کی 18 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔شان مسعود نے 22 گیندوں پر 39 رنز بنائے جبکہ قائم مقام کپتان شاداب خان نے 14رنز اسکور کیے اور خوشدل شاہ گولڈنگ ڈک پر آؤٹ ہوئے۔افتخار احمد نے 22، آصف نے 14 رنز بنائے جبکہ اختتامی اوورز میں محمد وسیم نے 16 گیندوں پر 26 رنز بنا کر پاکستان کے مجموعے کو مقررہ اوورز میں 160 تک پہنچایا۔انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی نے دو وکٹیں لیں جبکہ بین اسٹوکس، سیم کرن، کرس جورڈن اور لیام لیونگسٹن نے ایک، ایک وکٹ لی۔ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم ابتدا میں ہی فل سالٹ سے محروم ہو گئی تاہم بین اسٹوکس نے 18 گیندوں پر 36 رنز بنا کر اسکور کو 49 تک پہنچا دیا۔اس مرحلے پر بین اسٹوکس کے ساتھ ساتھ ایلکس ہیلز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوئے تو انگلینڈ کی تیم 51 رنز پر تین وکٹیں گنوا چکی تھی جس سے میچ میں پاکستان کی واپسی کی امید پیدا ہوئی لیکن لیام لیونگسٹن اور ہیری بروک نے محض 26 گیندوں پر 53 رنز کی شراکت قائم کر کے انگلینڈ کی جیت کی امیدیں روشن کر دیں۔لیونگسٹن 16 گیندوں پر 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم نئے بلے باز سیم کرن نے میدان میں آ کر مزید جارحانہ انداز اپنایا اور 14 گیندوں پر 33 رنز بنائے جبکہ ہیری بروک نے بھی ان کا بھرپور ساتھ نبھاتے ہوئے 24 گیندوں پر 45 رنز بٹورے۔انگلینڈ نے 161 رنز کا ہدف باآسانی 32 گیندوں قبل حاصل کر کے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا وار اپ میچ 19 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…