اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ الیکشن چوروں کے ٹولے سے حقیقی آزادی حاصل کرنے کا ریفرنڈم ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لکھا کہ جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں وہاں ہر کوئی ووٹ ڈالنے کے لئے نکلے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ چوروں کے ٹولے سے حقیقی آزادی حاصل کرنے کا ریفرنڈم ہے، ہمارا مقابلہ الیکشن کمیشن اور پی ڈی ایم سے ہے۔