کراچی(این این آئی)چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیرجارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ کراچی اور ملتان سے الوداع پی ٹی آئی ! سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان کو ان نشستوں پر شکست دی گئی ہے جو 2018کے عام انتخابات میں چوری کی گئی تھیں، بھائی موسیٰ گیلانی اور حکیم بلوچ کو مبارک باد پیش کرتاہوں جیت کا نشان، تیر کا نشان ہے ۔