لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے ری ہیب میں تعاون کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ تصویر جاری کی ہے۔یاد رہے کہ فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی انجریز کے باعث برطانیہ میں ری ہیپ پراسس میں مصروف تھے تاہم اب دونوں کھلاڑی ری ہیب پراسس مکمل کر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کو آسٹریلیا میں جوائن کریں گے۔اسی حوالے سے فخر زمان نے سوشل میڈیا پر دو تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ری ہیب میں تعاون کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میرے لیے اعزاز ہے کہ ری ہیب کیلئے میں بہترین لوگوں کے ساتھ رہا۔فخر زمان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اب آسٹریلیا اور کرکٹ ورلڈ کپ کا وقت آ گیا ہے۔