پتوکی (این این آئی ) نجی کمپنی کا ائیر لائن طیارہ مسافروں کا سامان جدہ ائیرپورٹ پر چھوڑکر پاکستان پہنچ گیا مسافر پریشان امن سول سوسائٹی پتوکی صدر نوید بھٹی کا
اعلی حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ تحصیل پتوکی کے رہائشی مسافروںمسرور انور، طلحہ، سرور، اکرم سمیت دیگر اپنی فیملیوں کے ہمراہ عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے تھے گزشتہ روز عمرہ کی سعادت کے بعد مسافرفیملیاں نجی کمپنی کی
ائیر لائن سعودی طیارہ پر سوار ہوکر پاکستان لاہور ائیرپورٹ پر 12 اکتوبرکوپہنچے تو انکو سامان کا ایک بڑا بیگ نہ ملا جس بیگ میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان موجود تھا
نجی کمپنی کا ائیر لائن کے عملے نے غفلت کی وجہ سے مسافروں کا سامان جدہ ائیرپورٹ پر رہ گیا سامان نہ ملنے پر مسافر پریشانی کا شکار ہوگئے
امن سول سوسائٹی پتوکی صدر نوید بھٹی نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مسافروں کا سامان فوری طور پر سہی سلامت پاکستان پہنچایا جائے
اور مسافروں کے حوالے کیا جائے اور غفلت برتنے والے عملے کیخلاف فوری قانونی محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے ۔