بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

اْروشی روٹیلا نے خود کو بھارت کی’ ’مہسا امینی‘‘ قرار دیدیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ نگری کی بولڈ اداکارہ اْروشی روٹیلا نے خود کو بھارت کی ’مہسا امینی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ بھارت میں بلکل ویسا ہی سلوک ہو رہا ہے جیسا مقتول ’مہسا امینی‘ کے ساتھ ایران میں ہوا۔مہسا امینی کو گزشتہ ماہ مبینہ طور پر حجاب نہ پہننے پر

ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں نے قتل کردیا تھا، جس کے خلاف ایران سمیت دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔اْروشی روٹیلا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک اْداس ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’پہلے ایران میں مہسا امینی کے ساتھ جو ہوا اب انڈیا میں میرے ساتھ ہو رہا ہے ،مجھ پر دوسروں کا تعاقب کرنے کا الزام لگا کر ہراساں کیا جا رہا ہے اور کوئی بھی میرا ساتھ نہیں دے رہا اور نہ ہی کسی کو میرے ساتھ ہونے والے عمل کی کوئی پرواہ ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ’ بہادر عورت دنیا کے لیے تحفہ ہوتی ہے اور بہادر خاتون کے آنسوں مسکراہٹ کی طرح ہوتے ہیں، وہ جہاں بہادر ہوتی ہے، وہ نرم بھی ہوتی ہے جب کہ وہ حساس دل اور محبت کرنے والی بھی ہوتی ہے۔یاد رہے کہ اْروشی نے یہ افسردہ ویڈیو اس وقت شیئر کہ ہے جب بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبریں پھیلی ہوئی تھیں کہ اداکارہ بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا پہنچیں ہیں جہاں کرکٹر پہلے سے موجود ہیں۔اْروشی نے بھارتی کرکٹر کے آسٹریلیا پہنچنے کے فوری بعد ہی انسٹاگرام پر ہوائی جہاز میں بنوائی ہوئی اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ آسٹریلیا جارہی ہیں جس پر انہیں شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھارتی کرکٹر رشبھ اور اْروشی روٹیلا کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ بھی ہوئی تھی جس پر بعد میں اداکارہ نے کرکٹر سے معافی بھی مانگی تھی تاہم مداحوں نے اداکارہ پر الزام لگایا کہ وہ رشابھ پانت کے پیچھے ہی پڑ گئی ہیں، ان کا تعاقب نہیں چھوڑ رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…