بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایشیا کپ کے لئے بھارتی ٹیم پاکستان آنے پر رضا مند

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ سال پاکستان میں ہونے والے ایشیاء کپ میں اپنی ٹیم بھیجنے پر رضا مندی ظاہر کر دی گئی تاہم اس کا حتمی فیصلہ حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ ایشیاء کپ میں شرکت ہمارے پلان کا حصہ ہے

تاہم بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا حتمی فیصلہ بھارتی حکومت کرے گی۔آئندہ سال آئی سی سی ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول ہے اور پاکستان آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل 50 اوورز کے ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔اگر بھارت ایشیا کپ میں شرکت کے لئے پاکستان آتا ہے تو 2008ء کے بعد بھارت کا یہ پہلا دورہ ہوگا، اس سے قبل آخری بار بھی بھارت ایشیاء کپ میں ہی شرکت کے لیے پاکستان آیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کی سالانہ میٹنگ 18 اکتوبر کو ہوگی جس میں اس حوالے سے بات چیت کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ 2023ء کی میزبانی پاکستان کو دینے کی منظوری دی گئی تھی، اس اجلاس کی صدارت بھارت کے جے شاہ نے کی تھی، اور بھارتی بورڈ نے پاکستان کی میزبانی کو منظور کیا تھا۔1983ء سے شروع ہونے والے اس ایونٹ (ایشیاء کپ)کے اب تک 15 ایڈیشنز ہوچکے ہیں لیکن سیاسی تناؤ کے باعث بھارت اور پاکستان صرف ایک ایک بار ہی ایشیاء کپ کی میزبانی کرسکے ہیں جبکہ سب سے زیادہ مرتبہ میزبانی کا اعزاز بنگلہ دیش کو حاصل ہے، جس نے 5 ایشیاء کپ کی میزبانی کی ہے۔ اس کے بعد سری لنکا نے 4 اور متحدہ عرب امارات نے 3 بار یہ اعزاز حاصل کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…