کراچی (آن لائن) 14 روز بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہو گیا، آج انٹر بینک تبادلہ میں ڈالر نو پیسے مہنگا ہوا اور انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 217.88 تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے پچاس پیسے مہنگا ہوا اور ڈالر کی قدر 220 روپے 50 پیسے ہو گئی۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق درآمدات میں کمی اور برآمد کنندگان کی جانب سے برآمدی زرمبادلہ ملک میں تیزی لانے سے ڈالر کی طلب کم ہو رہی ہے۔آئندہ دنوں میں شرح سود مستحکم رہنے یا کم رہنے کی صورت میں توقع ہے کہ مستقبل میں روپے کی قدر مزید مستحکم ہوگی۔