منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

سانحہ صفورا کے مرکزی دہشت گرد طاہر کے ’’کوڈورڈز‘‘ مل گئے

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)سانحہ صفورا کے مرکزی دہشت گرد طاہر کے ’’کوڈورڈز‘‘تحقیقاتی پولیس نے حاصل کرلیے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے کپڑوں پر لگے خون کے دھبے جاں بحق افراد کے خون کے نمونے سے میچ کرگئے۔ذرائع کے مطابق سانحہ صفورامیں ملوث دہشت گردوں سے تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سانحہ صفوراکے مرکزی ملزم طاہرعرف سائیں کے کوڈ ورڈز ملزم کے گھر سے برآمد کیے جانے والے کمپیوٹر سے حاصل کرلیے ہیں ، ملزم طاہر عرف سائیں نے اپنے ساتھیوں کوانٹرنیٹ پر کہا تھا کہ آگ کے دریا پر آجاؤ جس کا مطلب گلستان جوہر میں کڑھائی کے ہوٹل آجاؤ، مسجد میں ملیں گے، اس کا مطلب اورنگی ٹاؤن کی مسجد میں مغرب کے بعد ملنا ہے، مٹھائی کی دکان پرآ جاؤ، اس کا مطلب پہلوان گوٹھ میں چائے کے ہوٹل پرآجاؤ۔جے آئی ٹی ذرائع نے بتایا کہ ملزم طاہر عرف سائیں اگراپنی بتائی ہوئی جگہ نہیں آسکاتواس کے ساتھی روزانہ مقررہ وقت پر اسی مقام پر چکر لگاتے رہیں گے، ملزم طاہر انتہائی چالاک اور ہوشیار ہے اور وہ کچھ عرصے بعد اپنے ٹھکانے تبدیل کرتا رہتا تھا ملزم طاہرعرف سائیں یونیورسٹی کے طالب علموں کو اپنے جال میں پھنساک ر ان سے دہشت گردی کی واردات کرتاتھا۔ذرائع نے بتایا کہ سانحہ صفورامیں ملوث دہشت گردوں نے اسماعیلی کمیونٹی کے بس پرفائرنگ کے وقت پہننے ہوئے کپڑوں پرخون کے داغ لگ جانے کے باعث فرارہوتے ہوئے ایک مقام پر پھینک کرانھیں جلا دیاتھا تاہم کپڑے مکمل جل نہیں سکے تھے تفتیش کے دوران پولیس نے دہشت گردوں کی نشاندہی پر سپر ہائی وے سے خون آلود کپڑے برآمد کر لیے تھے جن پرخون کے دھبے موجود تھے اور پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خون کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جام شورو میں قائم لیب میں بھجوائے تھے جہاں دہشت گردوں کے کپڑوں پر لگے خون کے دھبے جاں بحق افرادکے خون کے نمونوں سے میچ کرگئے جسے تفتیشی ذرائع کی جانب سے بڑی اہمیت دی جارہی ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…