اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے رنگ رلیوں میں مصروف گروہ کی سرگرمیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے ایف الیون کے ایک مشہور پلازہ میں جاری خفیہ ڈانس پارٹی پر بڑا آپریشن کر لیا۔تھانہ شالیمار کی نفری نے بغیر پیشگی اطلاع کے تین فلیٹس پر ایک ساتھ دھاوا بول دیا، جہاں بلند آواز موسیقی اور شور شرابے کی گونج سنائی دے رہی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران 34 مرد اور 15 خواتین کو حراست میں لیا گیا اور تمام افراد کو تھانہ شالیمار منتقل کر دیا گیا۔
موقع سے موبائل فون، قابلِ شبہ مواد اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔کارروائی کی خبر سامنے آتے ہی شہر کے بااثر طبقات میں بے چینی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کی رہائی کے لیے سفارشوں اور فون کالز کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جبکہ کئی معروف اور بااثر شخصیات اپنے پسندیدہ لوگوں کو چھڑوانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔















































