اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معروف اینکر اور کالم نگار آفتاب اقبال نے اپنے تازہ وی لاگ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا موجودہ نظام بہت جلد ایک بڑی تبدیلی کے مرحلے سے گزرنے والا ہے۔ ان کے مطابق “یہ فیصلہ اللہ کی طرف سے ہو چکا ہے اور ملک میں جلد ایک خلیفہ کا ظہور ہونے والا ہے۔”آفتاب اقبال نے کہا کہ جن شخصیت کے آنے کا ذکر کیا جا رہا ہے، ان کی عمر تقریباً 45 برس ہوگی، وہ کسی فوجی عہدے یا وردی سے تعلق نہیں رکھیں گے اور ان کا نسب بنو ہاشم کے قبیلے سے جوڑا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تاریخ کے مطابق یہ خاندان تقریباً 710 عیسوی میں برصغیر پہنچا تھا۔اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ “آنے والا نظام ایک ایسے شخص کے زیرِ قیادت ہوگا جسے عوامی ووٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی، اور وہ طویل مدت تک ملک کی قیادت کرے گا۔”آفتاب اقبال نے مزید دعویٰ کیا کہ اس تبدیلی سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک سخت اور سنگین جنگ بھی وقوع پذیر ہوگی۔
میرا @Aftab_Iqbal1 سے صرف ایک سوال ہے
آپ کے اس دعوے کا سورس کیا ہے؟ غیب کا علم تو صرف اللہ رب العزت کی ذات کے پاس ہے۔ آپ کیسے اتنے وثوق سے کہہ رہے کہ پاکستان کو لیڈ کرنے کے لیے کوئی 45 سالہ شخص آ رہا ہے جس کی کوئی پبلک پروفائل نہیں ہے اور وہ بنو ہاشم سے ہے؟؟؟ pic.twitter.com/LGLWknh4B4— Fayyaz Shah (@RebelByThought) November 27, 2025



















































