اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہو گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ارکان پر استعفوں کے لئے بڑھتے دباو کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر نے آج الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں عمران خان کے تمام الزامات اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔عمران خان 4 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔جبکہ پیپلز پارٹی بھی میدان میں ہے اور الیکشن کمیشن کے ارکان سے استعفوں کا مطالبہ کررہی ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی، جسٹس ریٹائرڈ شہزاد اکبر خان اور جسٹس ریٹائرڈ روشن علی عیسانی نے باہمی رابطوں میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا جبکہ بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے رکن جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمان اپنے صاحبزادے کے انتقال کی وجہ سے ر خصت پر ہیں