ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی خوبرو حسینہ کرینہ کپور نے اداکار ارجن کپور کو خود سے دور رہنے کے لیے کہہ دیا۔بالی ووڈ میں کرینہ کپور کی تعریف کے سب ہی قائل رہتے ہیں وہیِں ارجن کپورکوبھی کرینہ اتنی ہی پسند ہیں جس کا اظہار وہ اپنی آنے والی فلم “کی اینڈ کا” کے سیٹ پر بھی کر چکے ہیں جب کہ کرینہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ارجن کپور ان کی پہلی فلم ریفیوجی سے ہی ان کے دیوانے ہیں اورتب ہی انکی محبت میں گرفتار ہوچکے تھے تاہم اداکارہ نے ارجن کپور کو اپنے شوہر اور اداکار چھوٹے نواب سیف علی خان کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے کہ وہ سیف سے بچ کے رہیں اور ان سے بھی دوررہیں۔کرینہ کا کہنا تھا کہ سیف کو بھی ارجن کپوربہت پسند ہیں اوروہ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ ان کی بیوی کو انڈسٹری میں پسند کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود میں نے مزاحیہ انداز میں ارجن کپور کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ان کے زیادہ قریب نہ آئیں ورنہ سیف ان کے لیے بندوق کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔واضح ر ہے کہ کرینہ اور ارجن کپور فلم “کی اینڈ کا” میں پہلی بار ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
کرینہ کپور نے ارجن کپور کو دور رہنے کیلئے خبردار کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































