منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کی آمد، پاکستانی کرنسی نے رواں ہفتے کے اختتام پر بہترین کرنسی کا اعزاز حاصل کرلیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی کرنسی نے رواں ہفتے کے اختتام پر بہترین کرنسی کا اعزاز حاصل کیا اور جمعے کے روز اختتام ہونے والے ہفتے تک پاکستانی روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 3 اعشاریہ 9 فیصد تک اضافہ ہوچکا۔عارف حبیب کے ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباس نے بتایا کہ ہفتہ وار موازنے کے لحاظ سے پاکستانی کرنسی اس ہفتے بہترین کرنسی رہی۔

جعمے کا روز گیارہواں مسلسل دن تھا جب روپے نے ڈالر کے مقابلے میں استحکام برقرار رکھا۔اسحاق ڈار نے وطن واپسی کے بعد بظاہر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کو بچانے کی اپنی پرانی پالیسیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔انھوں نے دیکھا ہے کہ روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں جولائی کی اب تک کی کم ترین قدر 240 کے قریب ہے اور کمرشل بینکوں پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے ذاتی مفاد کے لیے روپے کی قدر میں ہیرا پھیری کی،جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ایک روز قبل پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B3 سے گھٹا کر Caa1 کرنے کے موڈی کے یکطرفہ فیصلے کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے پاکستانی حکام نے ریٹنگ ایجنسی کو مطلع کیا کہ کثیرالجہتی اداروں کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں کے دوران حکومت کو ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) سے اضافی فنڈنگ کے وعدے ہوئے،اسی طرح ورلڈ بینک نے بھی موجودہ مالی سال (FY23) میں بنیادی ڈھانچے اور دیگر منصوبوں کے لیے تقریبا 1.3 بلین ڈالر کی اضافی فنڈنگ کا وعدہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی اپیل پر 04 اکتوبر 2022 کو جنیوا میں ہونے والی کانفرنس میں مختلف ممالک کی جانب سے 816 ملین ڈالر کے فنڈز دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ ہم پاکستان میں منعقد ہونے والی ڈونر کانفرنس میں کثیر الجہتی اور دوست ممالک سے مزید فنڈز کی توقع رکھتے ہیں۔ تاہم ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ روپے میں جاری اضافے کا رجحان غیر پائیدار ہے۔

اسماعیل اقبال سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ فہد رؤف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روپے کی قدر کا کا رجحان برقرار رکھ سکتا ہے اور قلیل مدت میں مزید 5 سے 10 روپے مزید بڑھ سکتا ہے تاہم 30 جون 2023 کو رواں مالی سال کے اختتام تک مسلسل نیچے کی جانب رجحان دوبارہ شروع ہو جائے گا اور 240-250 روپے چلا جائے گا۔ماہرین نے کہا کہ تقریبا تمام عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں

امریکی ڈالر کا مضبوط استحکام،بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمت دوبارہ 90 ڈالر فی بیرل ہونا،یورپ میں کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں ہر ہفتے گراوٹ اور انحطاط کے پس منظر میں روپیہ دوبارہ مندی کا شکار ہوگا۔ملکی کرنسی اس سال مارچ سے انتہائی اتار چڑھاو کا شکار ہے، کیونکہ اس نے گزشتہ سات ماہ کے دوران دنیا کی بہترین کارکردگی والی کرنسی سے بدترین کرنسی اور دنیا کی بدترین کارکردگی والی کرنسی سے بہترین کرنسی کی طرف تیزی سے پیش رفت کی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…