اسلام آباد (این این آئی)گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان تحریک انصاف پر پھٹ پڑا اور کہا ہے کہ دنیا ادھر سے ادھر کیوں نا ہوجائے، دوبارہ پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دوں گا۔گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے پاکستانیوں کی یادداشت کمزور ہے، پی ٹی آئی کے جو چار سال گزرے ہیں وہ انتہائی برے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آتے ہی یہ ایجنڈا تھا کہ پکڑو دھکڑو، پکڑو دھکڑو، میں نے بڑے جوش و خروش اور (ن)لیگ کو کاٹ کر پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا۔پاکستانی شہری نے کہا کہ اب کانوں کو ہاتھ لگاکر توبہ کرلی ہے، قسم کھالی ہے، دنیا ادھر سے ادھر کیوں نا ہوجائے پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دوں گا۔