بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

ڈالر 222 روپے تک ہونے سے گھی کی قیمت بھی گرگئی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سنیٹر اسحاق ڈار کے پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد 11 دنوں میں ڈالر 14روپے سستا ہوا ہے۔

اور اسکے اثرات پاکستان میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں پر مثبت آنا شروع ہو گئے ہیں۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق ایک پریمیم برانڈ گھی کے ایک کلو والے پانچ پاؤچ کی قیمت 2900روپے سے کم ہو کر 2750روپے ہو گئی ہے۔اس طرح ایک پریمیم برانڈ کے گھی کی فی کلو قیمت میں 30روپے کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں دوسرے پریمیم برانڈز فی کلو گھی کی قیمت جو جولائی اگست میں 590روپے تک چلی گئی تھی اب سنیٹر اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے کے بعد اسکی قیمت 510سے 520روپے تک نیچے آ گئی ہے۔اسی طرح مڈل برانڈز کی فی کلو قیمت 520اور 530 روپے کلو سے کم ہو کر 460اور 470روپے کلو رہ گئی ہے۔ مڈل برانڈز کے نیچے برانڈ کے گھی کی قیمت جو 470روپے فی کلو ہوا کرتی تھی‘ وہ کم ہو کر 420سے 430روپے کلو تک نیچے آ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…