لاہور ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی۔ٹیلیفونک رابطے کے دوران چودھری شجاعت حسین نے سابق صدر کیلئے نیک تمناؤں
کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری ہسپتال میں ہیں اور حوصلے میں ہیں، عمران خان لانگ مارچ کے سلسلے میں پہلے اپنے ایجنڈے کا اعلان کریں، نمبر ون آئٹم میں الیکشن نہیں بلکہ غریب آدمی کیلئے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کا حل تجویز کریں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن تو پہلے ہی ان کے ایجنڈے میں شامل ہے،سب کام چھوڑ کر غریب آدمی کیلئے آٹے چینی، دال اور بنیادی اشیاء کی قیمتیں کم کرنے کا حل تجویز کریں،فوج آئینی طریقے سے چل رہی ہے، انکا اپنا انٹرنل سسٹم بہت مضبوط ہے،سویلین اور سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ق لیگی صدر نے کہا کہ آرمی چیف کا منصب سنبھالنے کے بعد اس کی کوئی برداری نہیں رہتی، نہ ہی کوئی علاقائی پہچان ہوتی ہے، آرمی چیف کی برداری صرف پاکستانی ہوتی ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی۔