پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پی آئی اے نے اپنی لندن کی 7 لینڈنگ سلاٹس 2 غیر ملکی ایئر لائنز کو دے دیں

datetime 2  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے اپنی لندن کی 7 لینڈنگ سلاٹس 2 غیر ملکی ایئر لائنز کو دے دیں۔تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے کی پابندیوں کے باعث لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر لینڈنگ سلاٹس کے سلسلے میں پی آئی اے نے غیر ملکی ایئر لائنز کے

ساتھ معاہدہ کر لیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق پی آئی اے نے لندن ہیتھرو ایئر پورٹ کی 6 عدد سلاٹس ترکش ایئر لائن اور ایک عدد سلاٹس کویت ایئر ویز کو 6 ماہ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔پی آئی اے کے سی ای او اور چیف کمرشل آفیسر معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے استنبول پہنچ گئے، معاہدے پر دستخط کے بعد پی آئی اے کے سلاٹس محفوظ ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق لندن ہیتھرو ایئر پورٹ نے پی آئی اے کی بیش قیمت لینڈنگ سلاٹس کو پابندیوں کے باعث استعمال نہ کرنے کی وجہ سے منسوخی کی درخواست کر دی تھی، سلاٹس کی منسوخی کے باعث پی آئی اے کا لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر مستقبل کا آپریشن متاثر ہو جاتا، اور پی آئی اے کو دوسرے درجے کی ایئر پورٹس گیٹوک یا لوٹن منتقل ہونا پڑتا۔پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے پرکشش سلاٹس کو محفوظ کرنے کے لیے دوسری ایئر لائنز کے ساتھ بات چیت شروع کر رکھی تھی، قومی ایئر لائن اپنی کم از کم لازمی 7 عدد سلاٹس کو دوسری ایئر لائنز کو عارضی طور پر منتقل کرنا چاہتا تھا۔واضح رہے یورپین یونین و برطانوی حکام نے پائلٹ لائسنس معاملے پر پاکستان سول ایوی ایشن کی زیر نگرانی تمام ایئر لائنز پر پابندی لگا رکھی ہے، پابندی کے خاتمے سے متعلق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اڑھائی سال گزرنے کے باوجود یورپی اور برطانوی حکام کو مطمئین نہیں کر پایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…