جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

محکمہ خوراک نے اربوں کی گندم غائب ہونے کے سکینڈل کو بارش اور سیلاب میں دبا دیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ خوراک نے اربوں کی گندم غائب ہونے کے اسکینڈل کو بارش اور سیلاب میں دبا دیا‘ریکارڈ میں بتایا گیا کہ خریدی گئی گندم کھلے آسمان تلے رکھی تھی جوسیلاب کی نذرہوگئی ‘روزنامہ جنگ میں رفیق بشیر کی خبر کے مطابق  اس وقت محکمہ خوراک تقریباًپٹے پر چل رہا ہے۔

جو افسر اچھا پیکیج دیتا ہے اس کو پسند کی پوسٹ مل رہی ہے،سیاسی تعلقات رکھنے والا ایک بااثرافسر محکمہ خوراک کے تمام فیصلے کرتا ہے.مذکورہ افسر کی مرضی سے گندم جاری کی جارہی ہےاور فی بوری گندم کے اجراء پر رشوت یہ شخص وصول کرتا ہے،حکومت کی سستا آٹا اسکیم سے فلورملز اور ٹریڈرز کو فائدہ ہوا ہے،تین روز گزرنے کے باوجودعوام کو شہر کے کسی علاقے میں 65 روپے کلو آٹا نہیں مل رہاجبکہ سستا آٹا اسکیم سے محکمہ خوراک کے افسران کروڑ پتی بن گئے ہیں ۔حکومت کی جانب سے اربوں کی زرتلافی دینے کے باوجود عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا‘اس سلسلے میں فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ سستا آٹا اسکیم سے ان فلور ملوں کو بھی فائدہ پہنچاجن کی ملز بند پڑی ہیں ‘اس سلسلے میں محکمہ خوراک کا موقف معلوم کرنے کے لئے ڈائر یکٹر فوڈ سندھ سید امداد علی شاہ سے بات کرنے کوش کی لیکن بات نہ ہوسکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…