پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

اقوامِ متحدہ نے پاکستان کیلئے مزید بڑی امداد کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اقوام متحدہ ملک بھر میں لاکھوں سیلاب زدگان کو فوری امداد فراہم کرنے کیلئے 4اکتوبر کو پاکستان کیلئے اضافی 60 کروڑ ڈالر امداد کی ایک نئی اپیل کریگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیلاب کی امدادی سرگرمیوں کیلئے بین الاقوامی امداد کی رابطہ کاری کے لیے

اسٹیئرنگ کمیٹی کے فالو اپ اجلاس میں اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی)کے سیکریٹری حمیر کریم نے دو طرفہ عطیہ دہندگان اور بین الاقوامی اور ملکی امداد اور امدادی ایجنسیوں کو بتایا کہ اقوام متحدہ 4 اکتوبر کو 60 کروڑ ڈالر اضافی امدادی امداد کے لیے نظرثانی شدہ اپیل کا آغاز کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے 30 اگست کو سیلاب کی امداد کے لیے 16 کروڑ ڈالر کی امداد کے لیے ہنگامی اپیل کی تھی لیکن اس گرانٹ کو غیر معمولی تباہی کے پیش نظر کافی نہیں سمجھا گیا۔حکومت نے اندازہ لگایا ہے کہ سیلاب سے ہوئی تباہی کے سبب رواں مالی سال کے دوران اس کی اقتصادی ترقی کی شرح بجٹ کے 5 فیصد ہدف کے مقابلے میں 2 فیصد تک گر جائے گی۔بتایاگیاکہ عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، امریکا، برطانیہ، جاپان، ترکی، چین، یورپی یونین، سویڈن، ڈنمارک، بیلجیم، جرمنی، پیٹرولیم ایکسپورٹنگ کی تنظیم ، متحدہ عرب امارات، اٹلی، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، قطر، ازبکستان، سنگاپور، سعودی عرب، عمان، ناروے، اردن، آسٹریا، نیپال، فرانس، ترکمانستان، روس، انڈونیشیا، یونان کے علاوہ اقوام متحدہ کے اداروں جیسے یو این ایف پی اے، ڈبلیو ایچ او، ایف اے او، یونیسیف، یو این ایچ سی آر اور ڈبلیو ایف پی سے امداد موصول ہوئی ہے۔حمیر کریم نے شرکا ء کو بتایا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور حقیقی امدادی ضروریات کی مکمل تصویر فراہم کرنے کے لیے 15 اکتوبر تک امدادی رپورٹ تیار کر لی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…