دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے اختتام سے قبل سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو مزید چار سرکاری چھٹیاں ملیں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای حکومت کی جانب سے ہفتہ 8 اکتوبر کو 12 ربیع الاول جشن ولادت رسول ﷺ کے موقع پر امارات کے سرکاری اور نجی اداروں میں عام تعطیل ہوگی، اس روز سرکاری ونجی ادارے، بینک، اسٹاک مارکیٹ، کاروباری اداروں سمیت تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ جبکہ 2 اور 3 دسمبر کو یوم وطنی کے موقع پر دو روزہ تعطیل ہوگی۔تمام سرکاری اداروں اور پرائیویٹ سیکٹر میں یہ چھٹیاں تمام ملازمین کو بلا تفریق تنخواہ کے ساتھ دی جائیں گی۔