منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

قربانی کے کوپن کی قیمت 475ریال ہے ‘ غیر متعلقہ لوگوں کو پیسے جمع نہ کروائیں‘ حاجیوں کو انتباہ

datetime 29  اگست‬‮  2015 |

مکہ مکرمہ ( نیوزڈیسک )سعودی حکومت نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ قربانی کے کوپن کی قیمت 475ریال ہے،وہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران کی جانے والی قربانی کے لئے رقم غیر متعلقہ اور غیر مجاز افراد کو جمع نہ کروائیں۔یہ عناصر پیسے وصول کر کے جعلی رسیدیں اور کوپن جاری کرتے ہیں اور قربانی کے لئے جانور ذبح نہیں کرتے جس کے نتیجے میں حاجیوں کی طرف سے حج کا ایک اہم واجب اد ا نہیں ہوتا۔ قربانی کا یقین کے بغیر احرام کھولنا اور بال کٹوانا بھی درست نہیں۔سعودی حکومت نے حاجیوں کی طرف سے قربانی کرنے کا اختیار صرف اسلامی ترقیاتی بینک کے تحت چلنے والے ” قربانی کے گوشت سے استفادے کے سعودی منصوبے “کے سپرد کیا ہے۔سعودی عرب میں قربانی کے کوپن فروخت کرنے کا مجاز ادارہ صرف اسلامی ترقیاتی بینک ہے جو مکہ مکرمہ میں تمام ڈاکخانوں ‘ بینک الراجعی‘ العمودی ایکسچینج کمپنی اور ہدایت الحاج والمعتمرکے ذریعے کوپن فروخت کرتا ہے۔ اس کوپن کی قیمت475ریال ہے جس میں قربانی کے جانور کی قیمت کے علاوہ ذبح کرنے والے کی اجرت اور گوشت کی ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بھی شامل ہیں۔ کوپن فرو خت کرنے والے یہ ادارے حاجی کی طرف سے کی جانے والی قربانی کے وقت کے بارے میں بتا دیتے ہیں جس کے کچھ دیر بعد احرام کھولا جا سکتا ہے ۔حج کے دوران ذبح کئے جانے والے لاکھوں جانوروں کا گوشت استعمال میں لانے کے لئے سعودی عرب میں قربانی کے گوشت سے استفادے کا پراجیکٹ 33سال قبل 1403ھجری میں شروع کیا گیا تھا ۔ جس کے تحت قربانی کا گوشت افغان مہاجرین کو ارسال کیا جاتا تھا اور اب یہ دنیا کے25 ملکوں میں ضرورت مند مسلمانو ںکو بھیجا جاتا ہے ۔اس منصوبے کے آغاز سے قبل یہ گوشت گرمی کی جہ سے خراب ہو جاتا تھا اور اسے زمین میں گہرے گڑھے کھود کر تلف کیا جاتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…