جمعرات‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2026 

موسمیاتی تبدیلیاں 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کیلئے سازگار ماحول کا سبب بن گئیں

datetime 24  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں ڈینگی کے پھیلا کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہیں اور کراچی سمیت 10 بڑے شہروں میں آئندہ ماہ ڈینگی پھیلنے کا خطرہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ تنبیہ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میونسپل اداروں کے بلند دعووں کے باوجود کراچی میں ڈینگی اور ملیریا کے

کیسز میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی)کے ایک الرٹ میں شہروں اور اضلاع میں ڈینگی کا پھیلاو روکنے کے لیے پیشگی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے، اس میں ڈیٹا کے تجزیے، موجودہ اور مستقبل کے ماحولیاتی منظرنامے کا بھی حوالہ دیا گیا جس نے اس وبا کو خوفناک صورت اختیار کرنے میں مدد دی۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ آئندہ ماہ ڈینگی کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، لاڑکانہ اور ملتان میں پھیل سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ماضی کے اعداد و شمار کے تجزیے اور موجودہ اور مستقبل کے ماحولیاتی منظرنامیکو مدنظر رکھتے ہوئے یہ واضح ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں ڈینگی کے پھیلاو کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ستمبر 2022 کے وسط سے ماحول ڈینگی کے پنپنے کے لیے سازگار ہو گیا ہے، پیش گوئی کے مطابق یہ اکتوبر 2022 میں خاص طور پر پاکستان کے مندرجہ بالا 10 بڑے شہروں میں پھیل سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا کہ ڈینگی نے اپنی جڑیں گہری کر لی ہیں، اس بیماری نے گزشتہ 10 برسوں میں عوام کی صحت کو بری طرح متاثر کیا ہے، ہر سال مون سون کے بعد کے سیزن یعنی 20 ستمبر سے 5 دسمبر کے دوران یہ صورتحال سامنے آتی ہے جب ڈینگی کے پنپنے کے لیے حالات سازگار ہوتے ہیں۔الرٹ میں کہا گیا کہ ڈینگی تب شروع ہوتا ہے جب 3 سے 5 ہفتوں کے لیے درجہ حرارت 26 ڈگری دے 29 ڈگری کے درمیان اور نمی 60 فیصد رہے اور زیادہ سے زیادہ 3 ہفتوں کے وقفے کی مدت کے دوران 27 ملی میٹر بارش ہوتی رہے۔ڈینگی کے حملوں کا فعال دورانیہ طلوع آفتاب کے 2 گھنٹے بعد اور غروب آفتاب سے 2 گھنٹے قبل تک رہتا ہے، درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے آنے کے بعد ڈینگی کی افزائش رک جاتی ہے اس حوالے سے بات کرتے محکمہ موسمیات کے میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ الرٹ کوئی نئی بات نہیں ہے، زندگی کے مختلف پہلووں کو متاثر کرنے والی موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی صورتحال کے بارے میں حکام کو آگاہ کیا جاتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اکثر بدلتے ہوئے ماحول اور موحولیاتی منظرنامے کو

مدنظر رکھتے ہوئے اپنے زرعی شعبے کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہیں، اسی طرح محکمہ موسمیات بھی ضرورت پڑنے پر لوگوں کو اپ ڈیٹ کرتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح سردیوں میں لوگوں کو دھند کے حوالے سے احتیاطی اقدامات اپنانے کا مشورہ دیا جاتا ہے اور اس سے

ہمارے موٹر وے حکام کو بھی مدد ملتی ہے۔دریں اثنا محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 218 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 309 کیسز سامنے آئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…