بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہمیں پاکستان کو اپنی محبت ہی نہیں عشق کا محور بھی بنانا ہوگا، ڈاکٹرعبدالقدیرخان

datetime 16  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔ایٹمی سائنسدان ومحسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کو اپنی محبت ہی نہیں عشق کا محور بھی بنانا ہوگا۔مستقبل میں پاکستان کو پھلتا پھولتااورترقی کرتا ہوادیکھ رہاہوں،پاکستانی قوم ہرلحاظ سے ایک برتراوربلندارادہ قوم ہے اورمجھے آج جوعزت حاصل ہوئی وہ پاکستان ہی کی بدولت ہے،نوجوان اعتماد کے ساتھ ا گے بڑھیں اور پوری دنیا میں اپنالوہا منوائیں جن طلبہ وطالبات کو ان کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں طلائی تمغے ملے ہیں وہ مبارک بادکے مستحق ہیں، یادرکھیے کہ وہ افراد دنیا میں اپنامقام حاصل کرتے ہیں جوترقی اورتعلیم کواپنانصب العین بنالیتے ہیں،طلبا کا پہلا کام اپنی تعلیم پر توجہ دیناہے۔نوجوان اپنے دین اورتاریخ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کریں، وہ بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر خطبہ صدارت دے رہے رتھے، اس موقع پر چانسلر پروفیسر فرید الدین بقائی اور یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر زاہدہ بقائی بھی موجود تھیں،وائس چانسلر پروفیسر زاہدہ بقائی نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالقدیرکواس یونیورسٹی سے ایک خاص قرب حاصل ہے۔یونیورسٹی کی جانب سے انھیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند پیش کی جاچکی ہے اورنجی شعبے کے پہلے کینسراسپتال بقائی انسٹیٹیوٹ آف آنکالوجی کے ریڈی ایشن کے شعبے کاافتتاح ڈاکٹر عبدالقدیر کے ہاتھوں ہوا تھا، یونیورسٹی سے اب تک 6ہزار469 طلبہ و طالبات فارغ التحصیل ہوچکے ہیں،ایم بی بی ایس سال2011 میں ڈاکٹر جویریہ آفتاب نے بیسٹ گریجویٹ آف دی ایئرکے علاوہ 5طلائی تمغے حاصل کیے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…