پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کردی گئی

datetime 22  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کے کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان عدالت میں پیش ہوئے اور ان کے سامنے فرد جرم

پڑھ کر سنائی گئی ،یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 ستمبر کوخاتون جج کو دھمکی دینے پر سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے2 ہفتوں میں فوری انتخابات کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں ملک گیر احتجاج کرنے کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ انتباہ کے بعد پیشگی اقدامات کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے دارالحکومت کے ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کردی۔وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے ریڈ زون کے اطراف میں کنٹینرز لگا کر سیکیورٹی سخت کردی۔ذرائع کے مطابق بظاہر پی ٹی آئی کے متوقع احتجاج کو روکنے کے لیے دارالحکومت پولیس نے صوبوں اور پیرا ملٹری فورسز سے اضافی نفری بھی طلب کی ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق پنجاب سے اسلام آباد کی جانب آنے والی سیاسی ریلی کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ امن و امان کی خراب صورتحال سے بچنے کے لیے ریڈ زون کے علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔اپنے ایک ٹوئٹ میں پولیس نے وضاحت کی کہ پنجاب سے کچھ لوگ اپنے سیاسی مطالبات کی منظوری کے لیے اسلام آباد کی جانب آرہے ہیں اس لیے شہر کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…