بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نفرت اور دہشت کو استعمال کرنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، جنرل راحیل شریف

datetime 16  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ۔۔۔۔پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے اور وہ دن دور نہیں جب نفرت اور دہشت کو استعمال کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے۔کوئٹہ میں بلوچستان ریکروٹس کی پاسنگ ا ؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ا رمی چیف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان قومی یکجہتی کی علامت ہے اور بلوچستان کے بہادر بیٹے مادر وطن کی حفاظت کے لئے تیار ہیں جب کہ صوبے کے جوانوں کو فوج میں بطور افسر تعینات کیا گیا اور یہ سلسلہ ا ئندہ بھی جاری رہے گا، بلوچستان کا ہرشہری پاکستان کی شان اور ہمارے لئے فخر ہے جب کہ فوج کو صوبے کے نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج میں صوبے کی تمام زبانوں کے بولنے والوں کی نمائندگی ہے اور وہ دن دور نہیں جب نفرت کے بیج بونے اور دہشت کو استعمال کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ا رمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان نہ صرف امن کا گہوارا بلکہ ترقی و خوشحالی کی مثال بنے گا، اللہ نے صوبے کو بہترین صلاحیتوں اور معدنی وسائل سے نوازا ہے اور یہ امر خوش ا ئند ہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی کے لئے ہر ممکن کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جو ایک لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں، پاک فوج نے 700 کلو میٹر سڑک پر کام مکمل کرلیا جب کہ 500 کلومیٹر پر کام جاری ہے اور اسی طرح دور دراز علاقوں میں پاک فوج کے طبی کیمپ کام کر رہے ہیں، ضلع کوہلو اور سوئی میں اسپتال بھی قائم کئے گئے ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…