ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات نے سیاحوں کیلئے نیا ملٹی انٹری ویزا دینے کی منظوری د یدی

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک نیا ملٹی انٹری ویزا دینے کی منظوری دے دی ، یہ ویزا پانچ سال کیلئے جاری کیا جائے گا۔اس ویزا کیلئے کسی کمپنی، ضامن اور میزبان کی طرف سے پیشگی

دعوت کی شرط عائد نہیں کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان شرائط کے ساتھ اس ویزا کا اجرا دو ہفتوں بعد شروع ہوجائیبالخصوص 3 اکتوبر سے نئی شرائط کے ساتھ ویزا کا اجرا شروع ہوجائے گا۔ ویزا کیلئے 15 ہزار درہم یا اس کے مساوی مالیت کی غیر ملکی کرنسی کی دستیابی اور ویزے کی قیمت، ہیلتھ انشورنس، پاسپورٹ کی ایک کاپی اور ایک رنگین تصویر ہونا ضروری ہے۔اس ویزے سے امارات میں 90 دن تک قیام کی اجازت ملے گی اور اس میں توسیع بھی کرائی جا سکتی ہے۔ ویزے کے اجرا کے بعد سے 60 روز کے اندر یو اے ای میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ اس کے بعد مقررہ فیس ادا کرکے اسی مدت کی تجدید بھی کرائی جا سکتی ہے۔ امارات کی جانب سے یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ کہ سیاحتی ویزا کی درخواست دینے سے قبل اس بات کو یقینی بنا لیا جائے کہ درخواست گزار امارات پہنچ کر انٹری ویزا حاصل کرنے کی اہل قومتیوں میں شامل ہے یا ان قومیتوں میں شامل ہے جن کو داخلے کیلئے ویزا کی ضرورت ہی نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…