لاہور (نیوز ڈیسک) ہزاروں لوگوں کے ڈی این اے کا مطالعہ کرنے کے بعد سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اعصابی ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھنے میں سورج کی روشنی سے حاصل ہونے والے وٹامن ڈی کا اہم کردار ہے۔ سائنس دان پہلے ہی اس پر کام کر رہے ہیں کہ کیا لوگوں کو اضافی وٹامن ڈی دینے سے اس اعصابی بیماری کو روکا یا کم کیا جا سکتا ہے۔ تاہم وہ ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ اعصابی ٹوٹ پھوٹ کی بیماری ان ممالک میں عام ہے جہاں دھوپ کم نکلتی ہے یا وہ خط استوا سے دور واقع ہیں۔