جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ای سگریٹ 95 فیصد کم خطرناک ہے‘ تحقیقاتی رپورٹ

datetime 29  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں ای سگریٹ کا استعمال بڑھ رہا ہے اور کچھ روز قبل ایک تحقیقاتی رپورٹ بھی شائع ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ ای سگریٹ دوسرے سگریٹ سے 95 فیصد کم نقصان دہ ہے اور پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے تجویز کیا تھا کہ این ایچ ایس کے تحت بھی ای سگریٹ تجویز کئے جائیں مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ جن سائنسدانوں نے یہ تحقیق کی تھی انہوں نے ای سگریٹ انڈسٹری سے فنڈز لئے تھے اور انہی کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر اپنی تحقیق ترتیب دی تھی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 2014 میں یورپی ایڈکشن ریسرچ جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق سابق متنازعہ ڈرگر ایڈوائزر پروفیسر ڈیوڈ نٹ کی سربراہی میں سائنسدانوں کی گیارہ رکنی ٹیم نے کی تھی، اس ٹیم میں اطالوی ایڈکشن ایکسپرٹ ریکارڈو پلوسا بھی شامل تھے جوکہ ایک ای سگریٹ ڈسٹری بیوشن کمپنی کے مشیر ہیں۔ دوسرے محقق سویڈن کے کارل فیگرسٹروم نے بھی تسلیم کیا ہے کہ وہ بھی مختلف تمباکو کی مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کے مشیر ہیں جبکہ پنسلوانیا یونیورسٹی کے جوناتھن فولڈز کا بھی تمباکو سے متعلقہ کمپنیوں سے تعلق ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…