شاہین آفریدی نے لندن میں علاج کے اخراجات خود اٹھائے

16  ستمبر‬‮  2022

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ کے ری ہیب کے آخراجات پی سی بی فاسٹ بولر کو ری ایمبرس کرے گا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ری ہیب کیلئے لندن روانگی اور اخراجات کی ادائیگی کیلئے کھلاڑیوں اور بورڈ میں اتفاق ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی سے لندن کا ٹکٹ شاہین آفریدی نے خود ادا کیا تھا،

قومی فاسٹ بولر چند روز ڈاکٹر ظفر کے ساتھ قیام کے بعد ہوٹل منتقل ہوئے۔بورڈ ذرائع نے بتایا کہ برطانیہ میں ہوٹل، ری ہیب اور دیگر اخراجات کی رقم پی سی بی شاہین کو ادا کرے گا، کم وقت ہونے کی وجہ سے دبئی سے لندن روانگی کی ٹکٹ شاہین نے خود بک کی تھی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر ظفر اور ڈاکٹر امتیاز پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل ایڈوائزری پینل کا حصہ ہیں۔دوسری جانب ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے شاہد آفریدی کی جانب سے دیے گئے بیان پر ان کا نام لیے بغیر وضاحت کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے میڈیکل اور ری ہیب کے تمام انتظامات کرتا ہے۔خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی انجری سے نجات کیلئے اپنے خرچے پر انگلینڈ گیا ہے، شاہین اپنے پیسوں پر انگلینڈ میں رکا ہوا ہے، ڈاکٹر سے رابطہ بھی میں نے یہاں سے کروا کردیا، اس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کچھ نہیں کر رہا۔خیال رہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں زخم کے باعث سری لنکا کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے جس کے بعد وہ ایشیا کپ میں بھی شرکت نہیں کرسکے اور اب شاہین انگلینڈ کے خلاف سیریز کا بھی حصہ نہیں ہوں گے البتہ انہیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔اس سے قبل وہ ایشیا کپ سے پہلے قومی اسکواڈ کے ساتھ دبئی میں ہی موجود تھے،

اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا تھا کہ دبئی میں جدید سہولیات کی وجہ سے شاہین آفریدی کو اسکواڈ کے ساتھ رکھا جا رہا ہے، شاہین آفریدی کو جس انجری کا سامنا ہے اس کے لیے دبئی میں موجود سہولیات سے استفادہ کیا جائیگا۔بعد ازاں 29 اگست کو پی سی بی نے کہا تھا کہ شاہین آفریدی آج لندن کے لیے روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ انجری سے بحالی مکمل کریں گے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…