ممبئی (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق اہم بولر کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے۔ اسکواڈ میں کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، دیپک ہودا اور رشبھ پنٹ شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ دنیش کارتھک، ہردیک پانڈیا، روی چندرن ایشون، یوزویندراچہال، اکسر پٹیل، بھوونیشورکمار، ہرشل پٹیل اور ارشدیپ سنگھ بھی بھارتی ٹیم میں شامل ہیں۔اسکواڈ میں بھارتی ٹیم کے بولر جسپریت بمرا کی واپسی ہوئی ہے اور وہ بھی 15 رکنی ٹیم میں شامل ہیں۔محمد شامی، شریاس آئیر، روی بشنوئی اور دیپک چہار ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔