دبئی،اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے چاچا کرکٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کو بیٹے کی جلد از جلد شادی کا مشورہ دیا ہے۔چاچا کرکٹ کی دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ویڈیو میں
چاچا کرکٹ نے کہا کہ میں بابر اعظم کے والد کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے بیٹے کی جلد سے جلد شادی کر دیں تاکہ ان کی زندگی میں تھوڑی تبدیلی آسکے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم دنیا کا بہترین بیسٹمین ہے اور رہیں گے بھی، ہر کھلاڑی کی زندگی میں فارم اور آئوٹ آف فارم آتا رہتا ہے۔وائرل ویڈیو میں چاچا کرکٹ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بابر اعظم کی ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کے فائنل میں فارم واپس آجائے گی۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کیخلاف چوتھے نمبر پر محمد نواز کو بھیجا، خوش دل کو کیوں نہیں بھیجا؟ کوچ اور کپتان بھی اعتماد دیتا ہے، پرفارمنس سے کھلاڑی بھی اعتماد دیتے ہیں۔ایک انٹرویومیں انضمام الحق نے سوالات ا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ایسا نہیں ہوتا کہ پلاننگ سے فیل ہوا جائے ، حارث اور حسنین نے آسٹریلیا میں اچھی بولنگ کی تھی، ہمارے فاسٹ بولرز نے آسٹریلیا میں اچھی بولنگ کی ہے ۔انضمام الحق نے کہا کہ شاداب آسٹریلیا میں اچھی بولنگ کر سکتا ہے ، رضوان اور بابر پر انحصار کریں گیتو مشکل میں رہیں گے، پاکستان کو چار اور پانچ نمبر پر بیٹسمین کھلانے ہوں گے۔