جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اروشی کی نسیم شاہ سے متعلق انسٹا سٹوری، بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی

datetime 8  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ،شارجہ(این این آئی)ایشیا کپ میں بھارتی بیٹسمینوں کے ساتھ ساتھ بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی نسیم شاہ کو نوٹس کیا۔ اس کا اندازہ ان کی انسٹاگرام اسٹوری سے لگایا جاسکتا ہے۔بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستانی نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ کے ساتھ اپنی ویڈیو

ایڈٹ کر کے انسٹاگرام پر پوسٹ کردی۔بھارتی اداکارہ نے نسیم شاہ کی ویڈیو کو ایڈٹ کر کے اس کے ساتھ اپنی ویڈیو جوڑ کر اسے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔اروشی روٹیلا کی جانب سے ایسا کرنے پر سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے تیزی سے ابھرتے کھلاڑی نسیم شاہ نے اپنی جیت کو قوم کے نام کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کے خلاف پاکستان کو آخری اوور میں یادگار چھکوں کے ذریعے فتح دلوانے والے نسیم شاہ نے جیت کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا۔اپنے ٹوئٹ میں نسیم شاہ نے کہا کہ یہ جیت ان سب لوگوں کے نام جو ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں، آپ سب کی دعائوں کا بہت شکریہ!واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی تو سب یہ بھول گئے ہوں گے کہ میں ایک بولر ہوں، بیٹنگ پر آیا تھا تو معلوم تھا کہ چھکے لگا سکتا ہوں۔نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش کی اور کامیاب ہوگیا، یقین تھا کہ کرلوں گا کافی پریکٹس کرتے رہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…