جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پانی کا استعمال موٹاپے سے تحفظ کے لیے مفید

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)کیا آپ جسمانی وزن میں کمی چاہتے ہیں ؟ تو ناشتے یا کسی بھی وقت کی خوراک سے قبل دو گلاس پانی پی لیں آپ کو کم کھانے کے لیے کوشش بھی نہیں کرنا پڑے گی۔جرنل اوبیسٹی نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کھانے سے قبل دو گلاس یا 500 ملی لیٹر کے قریب پانی پینا وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھانے سے قبل پانی پینا موٹاپے میں کمی کے خواہشمند افراد کے لیے کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔محقق ڈاکٹر ایمنڈا ڈیلے کے مطابق اگر آپ جسمانی وزن میں کمی کے کسی بھی قسم کے پروگرام کا جائزہ لیں تو معلوم ہوگا کہ بہت زیادہ پانی پینا بہترین طریقہ کار ثابت ہوتا ہے لہذا ہم نے اس جائزہ لینے فیصلہ کیا۔
اس تحقیق کے دوران اسی سے زائد موٹاپے کے شکار افراد کے دو گروپس بنائے گئے، جن میں سے ایک کو کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے دو گلاس پانی پینے کی ہدایت کی گئی جبکہ دوسروں کو بس خود کو زیادہ کھانے سے روکنے کا کہا گیا۔لگ بھگ تین ماہ تک جاری رہنے والے تجربے کے دوران شرکائ کا وزن آغاز، درمیان اور آخر میں چیک کیا گیا تو اس سے معلوم ہوا کہ پانی پینے والے افراد کے وزن میں نمایاں کمی آئی ہے۔
ڈاکٹر ایمنڈا کے مطابق تجربے کے آخر میں پانی پینے والے گروپ میں شامل افراد کا وزن اوسطاً 4.3 کلوگرام تک کم ہوا جو کہ حقیقی کامیابی تھی۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پانی پینے سے آپ کو پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے اور آپ چاہتے ہوئے بھی زیادہ غذا جسم کا حصہ نہیں بنا پاتے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق ہوگی تاہم اب بی لوگ کھانے سے پہلے مناسب مقدار میں پانی پی لیں تو جسمانی وزن کی روک تھام کے حوالے سے ان کو فائدہ ہی ہوگا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…