جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

خواتین میں دوران حمل یاداشت کمزور ہو جاتی ہے ؟

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )عام طور پر ہم سنتے ہیں کہ دوران حمل خواتین کہتی ہیں انکی یاداشت کمزور ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہر پانچ میں سے چار خواتین یاداشت کی کمزوری اور علمی صلاحیت میں کی شکایت کرتی ہیں۔تاہم اس سلسلے میں کی جانے والی تحقیقات کی رو سے دوران حمل ماں کی یاداشت میں کسی قسم کی تبدیلی یا کمی واقع نہیں ہوتی۔اگرچہ چند ماہرین نے خواتین کی اس شکایت سے متعلق شواہد پیش کیے ہیں کہ واقعی دوران حمل انکی یادا شت متاثر ہوتی ہے۔جبکہ چند او ر ماہرین کاکہنا ہے کہ ایسی شکایات عام طور پر پہلی بارحاملہ ہونے خواتین میں زیادہ پائی جاتی ہیں۔انکا کہنا ہے کہ چونکہ پہلی دفعہ حاملہ ہونے والی خواتین کے لئے ماں بننا ایک نیا تجربہ ہوتا ہے جس کے باعث وہ ایسی شکایات کا شکا رہتی ہیں۔بریگھم ینگ یونیورسٹی کے محققین نے حال ہی میں رپورٹ پیش کی ہے جس کے اعداد و شمار کے مطابق انھوں نے اکیس حاملہ خواتین کے دماغ کا ٹسٹ کا تیسری سہہ ماہی میں کیا۔بعدازاں بچے کی پیدائش کے چھ ماہ بعد یہی ٹسٹ دوبارہ دہرایا گیا۔ان دونوں ٹسٹ کی رپورٹس کا تجزیہ کرتے ہوئے محققین نے نتیجہ اخذ کیا کہ دونوں صورتوں میں خواتین کی یاداشت یکساں پائی گئی ہے۔اگرچہ مختلف ماہرین کی رائے میں تضاد پایا جاتا ہے تاہم ان میں سے بیشتر کا کہنا ہے کہ دوران حمل خواتین کی یاداشت میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہوتی



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…