بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کیا یہی ہے نیا پاکستان؟ پرویز رشید پی ٹی آئی پر برس پڑے، کیا کہا؟ پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 15  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کےٹائیگرز عوام کے لئے بھیڑیئے ہیں جنہوں نے آج لاہور میں مزید 4 افراد کی جان لے لی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو احتجاج کے لئے ہرممکن تعاون فراہم کیا گیا لیکن عمران خان کے کارکنوں نے ایمبولینسوں کو اسپتالوں تک جانے نہیں دیا جس کی وجہ سے 4 افراد ان کی سیاست کی نذر ہوگئے، ایمبولینسوں کا راستہ روک کرعمران خان نے ایک مرتبہ پھراپنے وعدے کی خلاف ورزی کی جب کہ حالت جنگ میں بھی ایمبولینسوں کو نہیں روکا جاتا لیکن لاہور میں یہ سب کچھ دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے 2013 کے انتخابات میں اپنا فیصلہ سنا دیا تھا، فیصل آباد میں جو کچھ ہوا اس کا ذمہ دار ہمیں ٹھہرا گیا لیکن آج لاہور میں جو کچھ ہوا یہ کیسے ہوگیا، لاہور میں ہماری جماعت کا کوئی کارکن باہر نہیں آیا تو پھر بھی لوگ کیسے ہلاک ہوگئے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن اسپتالوں میں مریضوں کو جانے نہیں دیتے، وکلا کو عدالتوں میں پیش ہونے نہیں دیتے، اسکولوں اور بازاروں کو زبردستی بن کرادیتے ہیں، کیا یہ ہے نیا پاکستان جو عمران خان نئی نسل کو دینا چاہتے ہیں جب کہ لاہور میں آج  تحریک انصاف اورشہریوں کے درمیان کھیل کھیلا گیا  جسے پوری دنیا نے دیکھا، لاہور میں آج سب سے مقبول نعرہ ’’گو عمران گو‘‘ لگایا جارہا تھا اور اسے لگانے والے ہمارے کارکن نہیں بلکہ عوام تھے جنہوں نے عمران خان کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…