بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لاہور کی اہم سڑکوں پر تحریک انصاف کے دھرنے، مظاہرے اور جلاؤ گھیراؤ، کیا یہ تبدیلی ہے؟ پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 15  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے خلاف پلان سی کے تحت فیصل آباد اور کراچی کے بعد لاہور میں احتجاج کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے شہر کے کئی مقامات پر سڑکیں بلاک کردیں جبکہ اس دوران مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر صبح 7 بجے ہی کارکنوں نے لاہور کے اہم مقامات پر ٹائر نذر آتش کرکے دھرنا دینا شروع کردیا اور اہم شاہراہوں کو بلا ک کردیا، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے گلبرگ ، مغل پورہ، جی ٹی روڈ ،مال روڈ،شالیمار روڈ، والٹن روڈ، راوئیونڈ اور ملتان روڈ،  پی ایم جی، چوک یتیم خانہ، شاہدرہ موڑ، ٹھوکر نیاز بیگ پر دھرنا دیا گیا اور کارکنوں نے سڑکوں پر ٹائر نذر آتش کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کردی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ٹی آئی کے کارکنان جب دکانیں بند کرانے مزنگ چوک پہنچے تب (ن) لیگ کے کارکنان سے ان کا آمنا سامنا ہوگیا جبکہ بیڈرن روڈ پر تاجر اور پی ٹی آئی ورکرز کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ختم کرایا، چونگی امر سدھو کے مقام پر بھی پی ٹی آئی کارکنوں اور تاجروں کے درمیان دکانیں بند کرانے کے معاملے پر جھڑ پ ہوئی۔

تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کے دوران میٹرو بس کے ٹریک پربھی جلاؤ گھیراؤ کیا اور بس پر پتھراؤ کرتے ہوئے سروس بند کرادی جب کہ شدید احتجاج کے باعث قلعہ گوجر سنگھ میں کوئین میری کالج اورانفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں آج ہونے والے پرچے ملتوی  کر دیئے گئے اور احتجاج کے سبب سرکاری دفاتراوراسکولوں میں حاضری بھی معمول سے کم رہی۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے شہر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا تھا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…