پاکستان کو 2 ارب 57 کروڑ ڈالر اضافی قرض ملنے کا امکان

4  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد( این این آئی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا کہ پاکستان کواس سال ضرورت سے2 ارب 57 کروڑڈالراضافی بیرونی قرض ملنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو رواں سال ضرورت سے بھی 2 ارب 57 کروڑ ڈالر

اضافی بیرونی قرض ملنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کو موجودہ مالی سال میں 30 ارب 75 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ درکار ہے اور اس وقت پاکستان کیلئے 33 ارب 33 کروڑ ڈالر بیرونی فنانسنگ دستیاب ہے۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو کمرشل قرضے کی مد میں 16 ارب 61 کروڑ ڈالر ملنے کا بھی امکان ہے، پاکستان کو آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر اداروں سے بھی 14 ارب 39 کروڑ ڈالر ملیں گے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 2 ارب 16 کروڑ ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے علاوہ پاکستان کے ذمہ 12 ارب 83 کروڑ ڈالر کا قلیل مدتی قرضہ رول اوور ہونے کا بھی قوی امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال کرنٹ اکانٹ خسارہ 9 ارب 28 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں برس پاکستانی برآمدات 35 ارب 90 کروڑ ڈالر، درآمدات 68 ارب 75 کروڑ ڈالر ہوں گی اور تجارتی خسارے کا حجم 32 ارب 85 کروڑ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ سود کی ادائیگی پر 3871 ارب روپے خرچ ہوں گے اور ترسیلات زر کا حجم 28 ارب 96 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…