جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہر سال مفت حج کرنے والا پولیس افسران کا گروہ پکڑا گیا ،ایک ڈی ایس پی 8 بار مفت حج کرچکا ہے

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سرکاری رقم پر ہر سال مفت حج کرنے والا پولیس افسران کا گروہ پکڑا گیا، آئی جی اسلام آباد نے اس معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ہرسال مفت حج کرنے والے پولیس افسران کا گروہ پکڑا گیاجس کے بعد آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبرناصرخان نے انکوائری شروع کردی ہے۔محکمے نے ہر سال مفت کا حج اور حق داروں کا حق مارنے والوں کی فہرستیں مرتب کرلیں ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں ڈی ایس پی، انسپکٹرزسمیت 20 اہلکار اور افسران کا ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے۔فہرست میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) 8 بار اور سب انسپکٹر5 بار بغیر پیسے دیئے حج کرچکے ہیں ،ایڈمن افسر اور دفاترمیں تعینات افسران کے قریبی اسٹاف بھی فہرست میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مفت کا حج کرنے والوں نے وزارت مذہبی امور کی ملی بھگت سے ہر سال اپنا نام شامل کروا لیتے ہیں۔آئی جی نے کہا کہ سرکاری پیسے پر ایک سے زیادہ حج کرنے والوں کیخلاف انکوائری کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔آئی جی کے انکوائری کے حکم پر پولیس ماتحت فورس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…