اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

‘پاکستان تیسرا بڑا جوہری ملک بننے کے قریب’

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان آئندہ پانچ سے 10 برسوں کے دوران امریکا اور روس کے بعد جوہری ذخائر رکھنے والا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا۔یہ بات واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دو امریکی تھنک ٹینکس کے حوالے سے بتائی ہے۔جمعرات کو شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ہندوستان کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں پیچھے چھوڑ چکا ہے اور ممکنہ طور پر سالانہ 20 جوہری وارہیڈ تیار کررہا ہے۔
انٹرنیشنل پیس اینڈ دی اسٹیمسن سینٹر کے کارنیگی اینڈومینٹ کی اس رپورٹ میں تجزیہ کاروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس 120 جوہری ہتھیار ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں ہندوستانی ہتھیاروں کی تعداد 100 ہے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ پانچ سے دس برسوں میں پاکستان کے پاس کم از کم ساڑھے تین سو جوہری ہتھیار ہوسکتے ہیں۔
پاکستان نے ہندوستان پر نمایاں سبقت اپنے اعلی افزودہ یورینیم کی بدولت حاصل ہے جس کے باعث وہ کم طاقتور جوہری ڈیوائسز تیزی سے تیار کرسکتا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگرچہ پاکستان کے مقابلے میں ہندوستان کے پاس پلوٹونیم کے ذخائر زیادہ ہیں جو کہ زیادہ طاقت والے وارہیڈ کے لیے درکار ایندھن ہے، تاہم ہندوستان کی جانب سے پلوٹونیم کا زیادہ استعمال مقامی سطح پر توانائی کی پیداوار کے لیے کیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ” پاکستان کے موجودہ انفراسٹرکچر میں جوہری ہتھیاروں کی بڑھتی تعداد پاکستانی حکام اور تجزیہ کار کی جانب سے قابل اعتبار کم از کم دفاعی کوششوں کی یقین دہانیوں سے زیادہ ہے”۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…