ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

تین وکٹیں گرنے پر ن لیگ مشکل میں پڑ گئی،چودھری شجاعت کے عمران خان سے مطالبے نے صورتحال سنگین کردی

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چوری شدہ مینڈیٹ برآمد کروا کے چوروں کو بے نقاب کر دیا ہے جس پر وہ عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ تحریک انصاف سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں موجودہ الیکشن کمیشن کی موجودگی میں ضمنی الیکشن نہ لڑیں اور مکمل بائیکاٹ کر دیں۔ انہوں نے الیکشن ٹربیونلز کی جانب سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں ن لیگی ارکان کا انتخاب کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخابات کرانے کے فیصلوں کے بارے میں کہا کہ تین سیٹوں سے سسٹم کو کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن اصل بات مینڈیٹ چوروں کو بے نقاب کرنے کی ہے اب عمران خان کو پوری توجہ مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو سزا دلوانے پر دینی چاہئے۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ اس بات کا بھی فیصلہ ہو جانا چاہئے کہ پاکستان کی سیاست میں ہارس ٹریڈنگ، مینڈیٹ چوری، مینڈیٹ پرچیزنگ اور کمیشن کا آغاز کس نے کیا۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ عمران خان چوتھی وکٹ گرانے کی جو بات کرتے ہیں تو شاید وہ بھول گئے ہیں کہ کرکٹ کی پچ پر صرف تین وکٹیں ہوتی ہیں وہ تینوں وکٹیں کامیابی کے ساتھ گرا کر میچ جیت چکے ہیں چوتھی وکٹ کا میدان میں کوئی وجود ہی نہیں ہوتا۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…