پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

چین اور پاکستان نے تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم میں تعاون پر سرگرمیوں کی سیریز کا آغاز کردیا

datetime 30  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چین اور پاکستان نے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ تعاون اور ڈویلپمنٹ سیمینار ، ایکسچینج اور تعاون سیریز کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ، افتتاحی تقریب چین میں پاکستانی سفارت خانے میں ہوئی۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق مستقبل کی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

جس میں چین پاکستان تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت تعاون اور ترقی پر سیمینار، چین پاکستان ”انٹرنیٹ ”انٹرنیشنل ایجوکیشن اور صنعت ایجوکیشن انٹیگریشن سیمینار، چین پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹریل اکیڈمک انٹیگریشن الائنس کی تیاری، چین پاکستان تکنیکی و پیشہ وارانہ تعلیم اور تربیت کالج کے پرنسپلز کی آن لائن لیکچر سیریز اور ایکسچینج سرگرمیاں، انٹرنیشنل اکیڈمک سیمینار ، چینی پیشہ ورانہ اداروں کے سرکردہ ماہرین کے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے دورے اور معائنہ اور چین پاکستان تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت سینٹر آف ایکسیلنس کا قیام شامل ہے۔ ان سرگرمیوں کو 23ویں چائنا انٹرنیشنل ایجوکیشن سالانہ کانفرنس کے دوران سفارتخانہ پاکستان کی طرف سے پاکستان نیشنل سکلز یونیورسٹی اور چین کے صوبہ ہیبی کے ساتھ ملکر مشترکہ طور پر منعقد کیا جائے گا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس موقع پر چین کوآپریشن کمرشل کلچر ٹیکنیکل ٹریننگ ایجوکیشن ایمپلائمنٹ(سی سی ٹی ای ) ماڈل کے تحت دو چینـپاک ڈوئل ڈپلومہ جو ائنٹ ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگراموں پر دستخط کیے گئے۔پہلا مقابلہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فار پی اینڈ جی اے، شینزین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی پنجاب، زلمی فانڈیشن اور ٹانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے درمیان ہے۔دوسرا پنگڈنگشن پولی ٹیکنک کالج ا

ور ٹینگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے درمیان ہے۔بالترتیب سافٹ ویئر انجینئرنگ اور کان کنی پر ہنر کو فروغ دیا جائے گا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق سفارت خانے کے مطابق سیمینار اور سیریز کی سرگرمیوں کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت، سماجی و صنعتی اخلاقیات اور ای کامرس کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے، جو کہ پاکستان کی کل آبادی کا تقریباً 70 فیصد ہے،

خصوصی افراد کے لیے ٹیلنٹ کو فروغ دے کر برآمدات کو بڑھانا ہے۔ اکنامک زونز، موجودہ جدید ترین ووکیشنل یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ساتھ تعاون کرکے پاکستان کو پیشہ ورانہ تربیت کے لیے ایک علاقائی مرکز بنا نا اور معاشرے کے غریب طبقے کو غربت کے

خاتمے کے لیے خصوصی تربیت سے آراستہ کر نا ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس تقریب کی میزبانی چین میں پاکستانی سفارت خانے نے کی جس کا اہتمام تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ اور بیجنگ گلوبل ٹیلنٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا گیا ۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق کے ساتھ ساتھ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن پاکستان،

چائنا ایجوکیشن ایسوسی ایشن فار انٹرنیشنل ایکسچینج، چائنا ایسوسی ایشن آف ہائر ایجوکیشن، تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ، اور گلوبل ٹیلنٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن بیجنگ کے نمائندے نے تقریب سے خطاب کیا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اپنے خطاب میں سفیر معین الحق نے آن لائن پلیٹ فارمز کے

ذریعے چین کو پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ای کامرس میں ٹیلنٹ کو تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹیز میں صلاحیت کی تعمیر میں تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت تعاون کے کردار کو تسلیم کیا کیونکہ سی پیک کی تعمیر سے صنعتوں، آئی سی ٹی اور زراعت میں ہنر مند افرادی قوت کی بہت زیادہ مانگ آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…