منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

حمیرا اصغر کے واٹس ایپ سے ان کی ڈی پی موت کے 4 ماہ بعد 5 فروری 2025 کو تبدیل ہوئی،اداکارہ کے کیس میں مزید اہم انکشافات

datetime 21  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے معاملے میں ایک اور حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے، جب یہ بات سامنے آئی کہ ان کے انتقال کے کئی ماہ بعد بھی ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ متحرک رہا۔اداکارہ کے اسٹائلسٹ، دانش مقصود نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ حمیرا کی وفات کے باوجود ان کے موبائل فون کا استعمال جاری رہا۔ ان کے مطابق، اداکارہ کی واٹس ایپ پروفائل تصویر (ڈی پی) 5 فروری 2025 کو تبدیل ہوئی، حالانکہ حمیرا کی موت اس سے تقریباً چار ماہ قبل ہو چکی تھی۔

دانش مقصود نے بتایا کہ واٹس ایپ پر آخری مرتبہ “لاسٹ سین” 7 اکتوبر 2024 کو دیکھا گیا تھا، تاہم 5 فروری کو نہ صرف ڈی پی تبدیل ہوئی بلکہ اسی تاریخ کے بعد “لاسٹ سین” بھی مکمل طور پر غائب ہو گیا۔ ان کے مطابق ڈی پی کا ہٹایا جانا اور لاسٹ سین کا غائب ہونا بغیر فون کے استعمال ممکن نہیں۔دانش نے 5 فروری کو حمیرا کی گمشدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی، جس کے بعد فوراً ہی واٹس ایپ پر تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ محض اتفاق نہیں ہو سکتا، اور پولیس کو اس معاملے کی تمام تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ، اسد رضا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسٹائلسٹ دانش مقصود سے رابطہ کر کے تمام ضروری معلومات حاصل کی جا چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نئے تکنیکی پہلو کی بھی مکمل چھان بین شروع کر دی گئی ہے تاکہ حقیقت کو بے نقاب کیا جا سکے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے پولیس نے حمیرا کے واٹس ایپ “لاسٹ سین” کی تاریخ 7 اکتوبر 2024 رپورٹ کی تھی، تاہم اب 5 فروری 2025 کی سرگرمیوں نے کیس کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…