اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)بھارتی اداکارہ و ناقد کمال راشد خان عرف (کے آر کے) نے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی بگڑتی دماغی حالت کا ذمہ دار ان کی بیوی انوشکا شرما کو قرار دیا ہے۔قبل ازیں بالی وڈ اداکارو فلمی ناقد کمال راشد خان (کے آر کے) نے ایشیا کپ 2022 کے د
وران پاکستان اور بھارتی کرکٹرز کی بڑھتی دوستی پر ردعمل دیا ہے۔کمال راشد نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے رویے کو دیکھ کر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ شدت سے آئی پی ایل کھیلنا چاہتے ہیں۔کے آر کے نے اپنی ٹوئٹ میں وضاحت بھی دی اور کہا کہ ‘پاکستانی کھلاڑی بھارتی کرکٹرز سے بہت زیادہ دوستانہ مزاج قائم کیے ہوئے ہیں۔کے آر کے کی ٹوئٹ پر متعدد بھارتی صارفین نے اپنی رائے دی اور ان کی بات سے متفق نظر آئے تاہم کچھ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے کے آر کے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی سوچ کو اخلاق سے دور قرار دیا۔فلمی ناقد نے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی سمیت ان کی اہلیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔کے آر کے نے کہاکہ کوہلی بھارت کے پہلے کرکٹر ہیں جو ڈپریشن کا شکار رہے، یہ ہیروئن سے شادی کرنے کا نتیجہ ہے۔دوسری جانب ایشیا کپ 2022ء کے پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلے سے قبل سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی لیجنڈری پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم سے گلے ملے۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل اسٹیڈیم میں ویرات کوہلی کا ایونٹ میں کمنٹری کی ڈیوٹی پر موجود وسیم اکرم سے یوں گلے لگنا شائقینِ کرکٹ کے لیے ایک یادگار لمحہ تھا۔اس وقت مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سیاس یاد گار لمحے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔
ویرات کوہلی نے اس سے پہلے ٹریننگ سیشن کے دوران آگے بڑھ کر بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان کو بھی گلے لگایا تھا۔واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک وقفے کے بعد
ایشیا کپ 2022ء سے کرکٹ گرائونڈ میں اپنی واپسی پر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔شائقین کی جانب سے امید کی جارہی ہے کہ سابق بھارتی کپتان بریک کے بعد کرکٹ گرائونڈ میں واپسی پر پہلے کی طرح اسکور کارڈ پر رنز کے ڈھیر لگاتے نظر آئیں گے۔