پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف سے معاہدہ ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

datetime 30  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /مانیٹرنگ )آئی ایم ایف سے پروگرام کی بحالی کے بعد پاکستان میں امریکی کرنسی ڈالر کی کی قیمت کو ریورس گئیر لگ گیا ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے

اختتام پر ڈالر 220.12 روپےکا ہے۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے 79 پیسے کم ہوئی ہے۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے سستا ہوکر 222 روپےکا ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ یاد رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دیتے ہوئے پاکستان کو قرض کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع نے کہاکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو تقریبا1ارب17کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو قرض کی رقم منتقل کر دی جائے گی۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ الحمداللہ آئی ایم ایف بورڈ نے توسیع فنڈ سہولت کی منظوری دے دی، ہمیں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی ساتویں اور آٹھویں قسط مل رہی ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم کا متعدد مشکل فیصلے لینے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم کا پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…