ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف حتمی فیصلے سے روک دیا

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین کے نوٹس پر حتمی فیصلہ دینے سے روک دیا ہے۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور رہنمائوں اسد عمر

، فواد چوہدری کو توہین کے نوٹس کے خلاف سماعت ہوئی اور عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو ان رہنمائوں کے خلاف توہین کے نوٹس پر حتمی فیصلہ کرنے سے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ توہین کے نوٹس کیخلاف پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے درخواست دائر کی تھی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لیکشن کمیشن کا 19 اگست کو جاری کیا گیا شوکاز نوٹس غیر قانونی ہے اور استدعا کی گئی تھی کہ جب تک درخواست پر فیصلہ نہیں ہوجاتا اس وقت تک الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس معطل کیا جائے اور کمیشن کو درخواست گزار کے خلاف کارروائی سے روکا جائے۔درخواست کی سماعت پر اسد عمر کے وکیل انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 10 غیر آئینی ہے، الیکشن کمیشن عدالت یا ٹربیونل نہیں، آئین کے آرٹیکل 204 کا اطلاق الیکشن کمیشن پر نہیں ہوتا اور کسی اتھارٹی کو عدالتی استحقاق یا اختیار نہیں دیا جاسکتا۔عدالت عالیہ نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی کارروائی جاری رکھے تاہم عدالت فیصلہ آنے تک حتمی حکم جاری نہ کرے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری توہین کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بھکر جلسے میں الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگائے، الیکشن کمیشن نے عمران خان اور دیگر کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…