لاہور( این این آئی)کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتنے والے ریسلر انعام بٹ نے سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ویڈیو پیغام میں انعام بٹ نے کہا کہ اس وقت پورا ملک سیلاب کی لپیٹ میں ہے، جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔بے گھر ہونے والے افراد ہماری امداد کے منتظر ہیں۔میں درخواست کرتا ہوں کہ مشکل وقت میں اپنے بہن بھائیوں کا ساتھ دیں۔